About Me

header ads

اُف!! بیویوں کے نخرے اور گلے شکوے

 

اُف!! بیویوں کے نخرے اور گلے شکوے
اُف!! بیویوں کے نخرے اور گلے شکوے

اُف!! بیویوں کے نخرے اور گلے شکوے

 احباب کی ایک محفل میں حسب معمول بیویوں کے گلے شکوے چل رہے تھے جب ایک دوست نے سب کو خاموش کرواتے ہوئے کہا

یار ایسے ہی آپ لوگوں کو بیویوں سے خدا واسطے کا بیر ہے۔

 میری آج تک کبھی اپنی بیوی سے لڑائی نہیں ہوئی۔

میری بیوی نے کبھی مجھ سے اونچی آواز میں بات نہیں کی۔

اسے کبھی میرے والدین کی خدمت سے مسئلہ نہیں ہوا۔

کبھی میرے آفس جانے سے پہلے مجھے اسے خود سے نہیں اٹھانا پڑا۔

کبھی آفس سے واپس آنے کے بعد خود سے اسے کھانے کا نہیں کہنا پڑا۔

شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر کبھی اس نے مجھ سے یہ نہیں پوچھا کہ میں کیسی لگ رہی ہوں۔

اس نے کبھی مجھے یہ نہیں کہا کہ اس سوٹ کے ساتھ میچنگ جیولری مجھے چاہیے۔

 

اُف!! بیویوں کے نخرے اور گلے شکوے

نہ ہی کبھی یہ کہا کہ یہ جیولری میں لے آئی ہوں اب اس طرح کا سوٹ مجھے لینا ہے۔

اس نے کبھی یہ بھی نہیں کہا کہ عید آ رہی مجھے شاپنگ کرواؤ۔

نہ کبھی یہ کہا کہ پچھلی بار جو سوٹ لائی تھی وہ تو تمہاری بہن کو دے دیا ہے اب نیا لے کر دو۔

 

نہ یہ کہا کہ میری بھابھی کی پھوپھی کی چھوٹی بیٹی کی شادی ہے مجھے وہاں جانا بھی ہے اور گفٹ بھی اچھا دینا ہے۔

وہ کبھی اپنے میکے جا کر مہینہ مہینہ نہیں رہتی۔ نہ ہی ہر دوسرے دن میکے جانے کی ضد کرتی ہے۔

ہر روز یہ بھی نہیں پوچھتی کہ آج کیا بناؤں۔

اپنی سہیلیوں کے سامنے مجھے برا بھلا بھی نہیں کہتی۔

 اپنی امی کو  یہ بھی نہیں کہتی کہ مجھے کس کے پلے باندھ دیا ہے۔

اور تو اور اس اللہ کی بندی نے کبھی مجھ سے کوئی فرمائش ہی نہیں کی ۔

 نہ اس نے کبھی میرا موبائل چیک کیا، نہ کبھی مجھ پر شک کیا ہے۔

اور اور۔۔۔۔۔

 ایک دوست سے نہیں رہا گیا تو بیچ میں ہی ٹوک کر پوچھا:

اُف!! بیویوں کے نخرے اور گلے شکوے


او بھائی پہلے یہ بتا کہ تمہاری شادی کو کتنا عرصہ ہوا ہے کیونکہ شروع میں تو سب کی بیویاں ایسی ہی ہوتی ہیں۔

 وہ دوست  رکا، تھوڑا توقف کیا اور پھر بولا: شادی؟؟؟؟ یار میری تو ابھی شادی ہی نہیں ہوئی ہے۔

ایک دوست نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں کہ آپ کا اچار اور شہد ہر کسی کو لازمی پسند آتا ہے، مجھے ابھی تک آپ کا کوئی بھی اچار اچھا نہیں لگا۔

میں نے پوچھا کہ ہمارے پاس سترہ اقسام ہیں تو آپ نے کون کونسا چیک کیا ہے جو پسند نہیں آیا؟

کہتا، ابھی میں نے منگوایا تو کوئی بھی نہیں۔

ویسے بیویوں کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ بیویوں کی چاہت خانہ کعبہ کو دیکھنے کی چاہت کی طرح ہوتی ہے، وہ ایسے کہ جس طرح خانہ کعبہ کو جس نے نہیں دیکھا وہ  ترستا ہے اور جو کعبہ کو دیکھ لیتا ہے وہ بعد میں یہاں آکر تڑپتا ہے۔ بیویوں کی چاہت بھی کچھ اس طرح کی ہے کہ جس کی شادی نہیں ہوئی وہ ترستا ہے لیکن جس کی شادی ہو چکی ہے وہ تڑپتا ہے۔

لیکن لیکن ----- یہ بھی یاد رکھیں کہ تڑپنے تڑپنے میں فرق ہے، خانہ کعبہ کیلئے تڑپنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بار بار دیکھنا چاہتا ہے اور شادی کے بعد تڑپنا------------- تو شادی شدہ ہی سمجھتے ہوں گے۔

کمنٹ میں لازمی بتائیں کہ شادی شدہ کیوں تڑپتا ہے؟

Post a Comment

0 Comments