ایک بچی
جو درس نظامی کی طالبہ تھی وہ اپنے جامعہ میں مارننگ کلاس کے دوران بیہوش ہو گئی اس
کو ایمرجنسی میں دل کے مسلہ کے ساتھ لایا گیا اس کے دل کی دھڑکن بہت بے ترتیب تھی اس
کا رنگ پیلا زرد ہو چکا تھا-
اسکا چیک
اپ کرنے کے بعد میں نے اسکو داخل کر لیا اسکے ٹیسٹ بھجوا دیے اور ایمرجنسی ایکوکارڈیوگرافی
کے لیے بچی کو انتظار میں لگا دیا گیا، بچی کی حالت بہت خراب تھی اسکا رنگ پھیکا اور
دل کی دھڑکن بہت زیادہ تھی بلڈ پریشر بہت کم تھا، درس نظامی میں اسکا آخری سال تھا
اسکی ماں ساتھ تھی اس کی ماں نے بتایا کہ بچی کا کئی سال سے دل گھبراتا رہتا ہے بلڈ
پریشر کم رہتا ہے-
اس کی ماں
بہت پریشان تھی کہ کئی سال سے بچی کا دل گھبرانے اور رنگت پیلی پڑ جانے والا مسلہ حل
نہیں ہو رہا بے شمار چھوٹے موٹے ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا تھا لیکن آرام نہیں آیا لیکن
ماں خوش بھی تھی کہ اسکا مدرسے میں آخری سال ہے اگلے سال وہ گریجویٹ ہو جائے گی عالمہ
کے بعد ایم۔فل اور پی۔ایچ۔ڈی بھی کرے گی، بچی کی ھیمو گلوبن کم لگ رہی تھی-
میں ایمرجنسی
میں اپنے ڈیسک پر بیٹھا بچی کی الیکٹرانک میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہا تھا میں بار
بار اپنا پورٹل چیک کر رہا تھا-
بچی کی
ھیموگلوبن کی رپورٹ لیب سے اپلوڈ ہوئی مجھے نوٹیفیکیشن آ گیا میں نے دیکھا تو ھیموگلوبن
5 تھی میں نے فورا دو سے تین خون کی بوتلوں کے بندوبست کا اسکے گھر والوں کو کہہ دیا-
بچی کی
مدرسے کی کلاس فیلو دو تین سہیلیاں ابایا پہنے بار بار ایمرجنسی میں چکر لگا رہی تھیں
کوئی اسکا سر دبا رہی تھی کوئی اسے تسلیاں دے رہی تھی بہت سلجھی ہوئی سلیقے والی موحد
بچیاں لگتی تھیں-
اتنے میں
ایکوکارڈیوگرافی روم سے کال آ گئی کہ بچی کو شفٹ کروا دیں، اسکی مدرسے کی سہیلیاں اسکا
اسٹریچر ایکو روم کی طرف لے گئیں ساتھ ایک سٹاف کو بھیجا گیا اسکے بعد میں ایمرجنسی
دیکھنے میں مصروف ہو گیا ایمرجنسی میں بہت رش تھا-
دو تین
گھنٹے گزر گئے ایکو کے بعد بچی کو کارڈیک یونٹ میں شفٹ کر دیا گیا تھا ایکو کی رپورٹ
بہت خراب آئی اس میں دل کی کارکردگی صرف 20 فیصد تھی نارمل انسان میں ساٹھ سے اوپر
ہوتی ہے-
میں حیران
تھا کہ ایسا بچی کے ساتھ کیا ہو گیا تھا میں نے اسکی ماں کو بلا کر اسے صورتحال سمجھا
دی کہ بچی کی موت بھی ہو سکتی ہے ابھی میں اس سے پیپر پر انگوٹھا لگوا ہی رہا تھا کارڈیک
یونٹ سے کال آئی کہ بچی کارڈیک اریسٹ میں چلی گئی ہے-
میں تیس
سیکنڈ میں ایمرجنسی سے کارڈیک یونٹ میں پہنچا میرے اپنے دل کی دھڑکن کی رفتار دو سو
ہو چکی تھی وہاں موجود آن کال لیڈی ڈاکٹر بچی کو سنبھال رہی تھیں بچی کے دل کی دھڑکن
بالکل بند ہو چکی تھی بجلی کے جھٹکے دیے گئے، مصنوعی سانس دیا گیا سانس والی نالی ڈال
کر وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا موقع ہی نہیں ملا بچی اللہ کو پیاری ہو چکی تھی-
لیڈی ڈاکٹر
نے بتایا کہ بچی اچانک دو سے تین سیکنڈ میں باتیں کرتی کرتی چلی گئی میں نے آج تک اتنی
آسانی سے روح پرواز ہوتے نہیں دیکھی ہمیں تین سے چار منٹ کا ٹائم مل ہی جایا کرتا ہے
اور سو میں سے دس بیس مریض واپس بھی آ جاتے ہیں لیکن زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے
اس کو ڈاکٹر نہیں روک سکتے-
بچی کو
رخصت کرنے کے بعد آئی سی یو کے باہر اسکی سہیلیوں اور ماں کو اس بری خبر سے کون آگاہ
کرتاان کاموں کے لیے ہمیشہ مجھے ہی آگے کر دیا جاتا ہے میں نے ماں کی بجائے بچی کی
ایک سہیلی کو بتا دیا اس نے اسکی ماں کو بتایا-
پھر جو
قیامت برپا ہوئی بتانا یا بیان کرنا مشکل ہے ماں نے رو رو کر برا حال کر لیا ماں کی
غربت میں پالی ہوئی کمائی اللہ کو پیاری ہو
چکی تھی اسکی سہیلیاں بھی بہت روئیں بس میں نہیں رویا کیونکہ میں یہ واقعات دیکھ دیکھ
کر پتھر دل ہو چکا ہوں-
بچی کی
وفات کے بعد میں ایمرجنسی میں آیا مجھے بہت تجسس تھا کہ بچی کے ساتھ ہوا کیا ہے اسکا
الیکٹرانک میڈیکل ریکاڑد میرے سسٹم میں کھلا پڑا تھا میں نے ہسٹری چیک کی تو بچی کئی
سال سے آئرن کی کمی اور خون کی کمی کا شکار تھی، جس کی وجہ سے اسکا بلڈ پریشر کم رہتا
تھا بلڈ پریشر پورا کرنے کے لیے دل زور زور سے پمپ کرنا شروع ہو جاتا ہے اور دل کے
پٹھوں کا سائز بڑھ جاتا ہے آہستہ آہستہ دل فیل ہو جاتا ہے-
لوگ مدرسوں
میں صدقات اور خیرات تو دے دیتے ہیں آٹا گندم چاول تو خوب دیتے ہیں لیکن اسکی کوالٹی
کا خیال نہیں رکھتے بچوں کی غذائیت پوری نہیں ہو پاتی جو گھٹیا چیزیں خرید کر مدرسوں
میں دے دیتے ہیں مدرسوں کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ بازای آٹا اور پراسس ہوئے چاول
اٹھا کر مدرسوں اور رہائشی سکولوں سے باہر پھینک دیں ہمیشہ قدرتی اور خالص اشیاء کا
انتظام کریں اور ہر مدرسے میں ایک ڈاکٹر بٹھا دیں کوئی نہ کوئی میرے جیسا سادہ ڈاکٹر
فری میں مل ہی جائے گا-
0 Comments